مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

مالدیپ کے وزیر خارجہ کو 143اور افغانستان کے سابق وزیر خارجہ کو 48 ووٹ ملے


ویب ڈیسک June 08, 2021
ترکی سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر وولکن بوزکر کے عہدے کی معیاد ختم ہورہی ہے، فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کا انتخاب ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن گئے۔

مالدیپ کے 59 سالہ وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو 193 کے ایوان میں 143 ووٹ ملے جب کہ افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول صرف 48 ووٹ ہی لے سکے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارت کار وولکن بوزکر کر رہے تھے جن کے عہدے کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔ وولکن بوزکر نے نئے صدر کو خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شاہد اپنی تمام تر توانائیاں اقوام عالم کے درمیان انصاف، اتحاد اور امن کے لیے صرف کریں گے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر عبد اللہ شاہد نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ویکسین کی سب تک رسائی کو شفاف ترین بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں