گیس منصوبہ ناقابل عمل ہونے کے بارے میں ایران کو آگاہ کرنیکا فیصلہ
پاکستانی وفد رواں ماہ ایرانی حکام کو بتائے گا کہ پاک، ایران گیس منصوبہ ناقابل عمل ہے، ذرائع ایکسپریس ٹریبون
پاکستان نے ایران کو باضابطہ طور پر آگاہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ پاکستان وفد اس ماہ کے آخر میں تہران جائیگا جو ایرانی حکام کو بتائے گا کہ پاک، ایران گیس منصوبہ ناقابل عمل ہے اس میں بڑی رکاو ٹ امریکی پابندیوں کاخدشہ ہے، دفتر خارجہ نے ایران کو یہ پیغام پہنچانے کی اجازت دےدی ہے۔
چند روز قبل دفترخارجہ میں بین الوزارتی اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ پاکستان امریکی پابندیوں کے خدشے کے باعث مذکورہ منصوبے کیلیے فنڈز کا بندوبست کرنے میں ناکام رہا ہے۔