منکرین اسلام اور آئین پاکستان سے مذاکرات میں حرج نہیں رحمن ملک

ایکسپریس میڈیا گروپ کی گاڑی پر حملہ اور 3 کارکنان کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔


Staff Reporter January 19, 2014
ایکسپریس میڈیا گروپ کی گاڑی پر حملہ اور 3 کارکنان کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمن ملک نے کہا ہے کہ منکرین اسلام اور آئین پاکستان سے مذاکرات میں حرج نہیں، ایکسپریس میڈیا گروپ کی گاڑی پر حملہ اور 3 کارکنان کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

ہفتے کو ایکسپریس میڈیا گروپ کراچی کے دفتر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے دہشتگردی کے سلسلے کو روکنا ضروری ہے ورنہ ان کے حوصلے مزید بلند ہونگے، جو اصل اسلام اور پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں ان سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بعد ازاں رحمن ملک کورنگی کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے شہید کارکن اشرف کے گھر گئے، لواحقین سے تعزیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں