پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں شاندار کامیابی

پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شامل


ویب ڈیسک June 08, 2021
پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شامل

پنجاب یونیورسٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرلی اور اسے دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا۔

جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے ادارے سب سے معتبر ادارے کیو ایس نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 801 سے 1000 جامعات میں شامل ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب 2018 میں دنیا کی بہترین 78 فیصد جامعات میں شامل تھی، تین سال کے مختصر عرصے میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی، 2 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی، 1869 میں قائم ہونے والے نیچر پبلشنگ نے نیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کوپاکستان میں نمبر 1 قرار دیا، گڈ گورننس، تحقیق کے فروغ کے باعث یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہرسال بہتر ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |