مشرف کواسپتال میں18دن مکمل کل دوبارہ چیک اپ ہوگا

سابق صدرطبیعت میں بہتری کے باعث اپنے وکلااور رشتے داروں سے بھی ملاقاتیں کرنے لگے ہیں، اسپتال ذرائع


Qaiser Sherazi January 19, 2014
ڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یابیرون ملک کرانے کے لیے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عسکری ادارہ امراض قلب میںدل کے عارضے کے لیے زیرعلاج سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف سے گزشتہ روزبھی ان کی اہلیہ بیگم صہبامشرف نے ملاقات کی۔

اے ایف آئی سی میںسابق صدرکو داخل ہوئے آج 18دن ہوگئے ہیں۔ اس کے باوجودڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یابیرون ملک کرانے کے لیے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔ ان کاعلاج کرنے والی ڈاکٹرزکی ٹیم امریکی ڈاکٹرزکی اس رائے سے متفق ہے جس میں امریکی ڈاکٹرزنے سابق صدرکو مکمل ٹیسٹ اورمعالجے کے لیے امریکاآنے کی تجویزدی ہے تاہم اے ایف آئی سی کی انتظامیہ عدالتی حکم کی روشنی میںکل پیر20جنوری کوسابق صدرکا ازسرنو مکمل چیک اپ کرے گی۔ اس بارٹیم میں نئے سینئرڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سابق صدرکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی دوبارہ لیے جائیں گے اورتمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں علاج تجویزکیا جائے گا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدرطبیعت میں بہتری کے باعث اپنے وکلااور رشتے داروں سے بھی ملاقاتیں کرنے لگے ہیں۔ 2جنوری سے اب تک سابق صدرنے سگریٹ نوشی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں