رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے دوسرے ممبر کو بھی تبدیل کردیا گیا
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ سے اختلاف کرنے پر پہلے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کو تبدیل کیا گیا تھا
راولپنڈی رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ سے اختلاف کرنے والے کمیٹی کے دوسرے ممبر ایڈیشنل کمشنر جنرل جہانگیر احمد کو بھی تبدیل کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے ایڈیشنل کمشنر جنرل راولپنڈی جہانگیر احمد کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 18 ویں گریڈ کے جہانگیر احمد راولپنڈی رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے تیسرے رکن تھے۔
جہانگیر احمد نے کنونئیر کمشنر سید گلزار حسین شاہ کی جانب سے تحریر کردہ 33 صفحات کی رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے اختلافی نوٹ پنجاب حکومت کو لکھا تھا جب کہ رپورٹ پر دستحط کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کو اختلاف کرنے پر تبدیل کیا گیا جس سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ٹوٹ گئی تھی اور اب دوسرے ممبر کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس سے کمیٹی دوبارہ ٹوٹ چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے جہانگیر احمد کی جگہ 19 ویں گریڈ کے عارف عمر عزیز کو ایڈیشنل کمشنر جنرل راولپنڈی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ سے اختلاف کرنے پر پہلے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کو تبدیل کیا گیا تھا اور اب 18 ویں گریڈ کے جہانگیر احمد کو تبدیل کیا گیا جب کہ ان کی 120 دنوں کی چھٹی بھی منظور کرلی گئی ہے۔