پاکستان میں پہلی بار ذہنی معذور افراد کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت
اب ذہنی معذور افراد بھی بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل ہو جائیں گے، یہ ایک اہم سہولت ہے، اسٹیٹ بینک
ISLAMABAD:
اسٹیٹ بینک نے عدالت کی جانب سے مقرر کردہ مینیجر کے ذریعے ذہنی معذور افراد کا اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت مہیا کردی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ایک اہم سہولت ہے جس کا طریقہ کار فریقوں کی مشاورت کے بعد وضع کیا گیا ہے، اب پاکستان میں پہلی بار ذہنی معذور افراد بھی بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل ہو جائیں گے اس اکاؤنٹ کا نام ''ذہنی معذور فرد کا اکاؤنٹ'' ہوگا جسے اسٹیٹ بینک نے اے ایم ایل/سی ایف ٹی/سی پی ایف ضوابط میں متعارف کرایا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اس ضمن میں ہدایت دے دی ہے، اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار ذہنی معذور شخص اور عدالت کی جانب سے مقرر کردہ بینک مینیجر کی نادرا کے ذریعے بایو میٹرک توثیق اور ان کی قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر مشتمل ہوگا۔
مزید برآں بینک مقررہ منیجر کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کے لیے عدالتی حکم کی توثیق شدہ اصل کاپی کی توثیق کرے گا۔