نیب کراچی نے 12 ارب کے کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی

فیصلہ ڈی جی نیب نجف مرزا کی زیرصدارت صوبائی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

فیصلہ ڈی جی نیب نجف مرزا کی زیرصدارت صوبائی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ (فوٹو : فائل)

ڈی جی نیب کراچی نے 12 ارب روپے کرپشن کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات اور ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب نجف مرزا کی زیرصدارت صوبائی بورڈ سندھ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں 12 ارب روپے کے کرپشن کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف چار تحقیقات اور ریفرنسز دائر کرنے کی منظور ی دی گئی۔


ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کے خلاف 20 کروڑ کا ریفرنس دائر کرنے جب کہ سابق ایم پی اے کامران اختر کے خلاف اختیارات اور عہدے کا ناجائز استعمال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی کے خلاف کروڑوں روپے کے تحقیقات جب کہ کراچی پورٹ کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
Load Next Story