اس نے پہنا پیراہن کہ زیب تن کیے ہیں پھول


ماڈل: سعدیہ، فوٹوگرافی: موسیٰ رضا/ایکسپریس
اس رُت کی خوب صورتی جہاں ڈھول کی تھاپ، پھولوں کی خوش بو سے مہکتی رسمیں اور خوشیوں گیتوں سے سجی محفلیں ہیں، وہیں ملبوسات کی چھب اور رنگ بھی اس رت کا روپ بڑھاتے ہیں۔ شادی اور اس سے متعلق تقریبات میں جانے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کرنا ضروری ہے جو اپنے رنگ، نقش ونگار اور ڈیزائن کے باعث شخصیت کو دل کشی عطا کرنے کے ساتھ منفرد بھی بنائے۔ یہ خوش لباسی دوسرے کی خوشی میں آپ کے شاداں ہونے کا بھی اظہار ہے۔