مسلم خاندان پرحملہ دہشتگردی ہے کینیڈین وزیراعظم
پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کینیڈین وزیراعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی شرکت
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اونٹاریو میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے علاقے لندن میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کینیڈین وزیراعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
اپنی تقریر کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مسلمان گھرانے پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے جب کہ اس حادثے پر کینیڈا کے تمام شہری افسردہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے مسلم خاندان پرحملے کی شدید مذمت کی، اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے "اسلام وعلیکم " سے اپنی اپنی تقاریر کا آغاز کیا۔
فیڈرل پارٹی کے لیڈرجگمیت سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے والے اورپگڑی پہننے والے نفرت کرنے والوں کی جیتنے نہیں دیں گے، ہمیں ایکشن نظر آنا چاہیے جب کہ مزید مسلمانوں کی جانیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
علاوہ ازیں پریمئراونٹاریو ڈاؤگ فورڈ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام مسلمانوں کے ساتھ ہیں جب کہ راب فورڈ اونٹاریومیں پیش آنے والے واقعے کو الفاظ میں بیان کرنامشکل ہے۔