رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ

رواں سال جولائی تا مئی تجارتی خسارہ 27ارب 48 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ برس21 ارب 5 کروڑ ڈالر کاخسارہ ہوا تھا


ویب ڈیسک June 09, 2021
جولائی سے مئی کے دوران برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ادارہ شماریات فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 30 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی 2020 سے 31 مئی 2021 کے دوران 50 ارب 4 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران 40 ارب 84 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں اس طرح رواں مالی سال درآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔ اس طرح درآمدات میں 22.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2020 سے 31 مئی 2021 کے دوران 22ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 19.79ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، اس طرح برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 27ارب 48 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اس عرصہ میں 21 ارب 5 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں