لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی وائیلٹرز رعائت کا مستحق نہیں ہوگا، سی ٹی او لاہور
لاہور میں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر اب ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا۔
شہریوں کو حادثات اور ٹریفک جام سے بچانے کےلئے سی ٹی او لاہور نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اب ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی قانون شکن رعایت کا مستحق نہیں ہوگا، ون وے جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہریوں کی بےجا ون وے کی خلاف ورزی کرنا ہے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، چند سکینڈز کے خاطر شہری اپنی اور دوسروں کی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں۔