پٹری سے ٹرین اترنے کا ایک اور واقعہ

پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے اترگئی

پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے اترگئی

پٹری سے ٹرین نیچے اترنے کا ایک اور واقعہ ہوگیا۔

کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے نیچے اترگئی۔ چیرمین ریلوے نے جلد ٹریک بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 55 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی


 


ریلوے نیٹ ورک پر جونیئر آفیسر کو اہم عہدوں پر لگانے اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے ٹرینوں کے پٹری سے نیچے اترنے اور حادثات کا شکار ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پٹری سے ٹرین اترنے کا ایک اور واقعہ ہوگیا۔ کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین پٹری سے نیچے اترگئی جس کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی ٹرین حادثہ ریلوے پٹری یا ٹریک کی ویلڈنگ ٹوٹنے سے پیش آیا، ابتدائی رپورٹ


 

کراچی سے پنجاب اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ چیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے ٹریک کو جلد کلیئر کرنے اور ریلوے ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story