ندا سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے یاسر نواز کا انکشاف

یاسر کو گنجا ہونے سے بہت خوف آتا ہے ، ندا یاسر


ویب ڈیسک June 09, 2021
ندا غصے میں ایک بار میرا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں، یاسر نواز فوٹوانٹرنیٹ

معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے۔

حال ہی میں ندا اور یاسر نواز احسن خان کے شو ''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمینٹ کے دوران دونوں کو مختلف چیزوں کے بدلے ایک دوسرے کے راز بتانے تھے۔ یاسر نواز نے ندا کے بارے میں ایک راز بتاتے ہوئے کہا کہ ندا رات کو سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے اور انہوں نے ان کے خراٹے ریکارڈ بھی کیے ہیں۔ جب کہ ندا نے یاسر کی اس بات کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بھی زیادہ تیز خراٹے نہیں لیتیں۔



یاسر نے اپنی اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار ندا سو رہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ٹی وی کی آواز تیز تھی ندا نے مجھے کہا آواز کم کردو میں نے تھوڑی کم کردی۔ بعدازاں ندا نےغصے میں آکر ٹی وی ہی توڑدیا۔ اس کے علاوہ ندا غصے میں ایک بار ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں اور وہ نیند میں ہنستی بھی ہیں۔

ندا نے اپنے شوہر کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت تیز کھانا کھاتے ہیں یہاں تک کہ انہیں تیز کھانا کھانے پر اپنے والد سے مار بھی پڑچکی ہے۔ ندا نے مزید بتایا کہ یاسر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کی بارعب شخصیت ہے لیکن درحقیقت یاسر اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور ڈر کے مارے وہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے۔



ندا یاسر نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو گنجا ہونے سے بہت خوف آتا ہے یہاں تک کہ عمرے پر بھی یاسر نے خدا سے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ میں گنجا نہ ہوجاؤں کیونکہ میں گنجا ہوکر بہت برا لگتاہوں۔ ندا نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو سوتے ہوئے چلنے کی عادت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں