جنوبی افریقا میں خاتون کے یہاں 10 بچوں کی پیدائش عالمی ریکارڈ قائم

خاتون نے 7 لڑکے اور 3 لڑکیوں کو جنم دیا جب کہ ان کے پہلے ہی جڑواں بچے ہیں


ویب ڈیسک June 09, 2021
زچہ و بچہ خیریت سے ہیں، فوٹو: فائل

جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے تاہم اندازہ نہیں تھا کہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے۔

لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکےخاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

دس بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔ نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2012 میں بھارتی خاتون کے یہاں 11 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم بچوں کی یہ پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں