اوورسیز پاکستانیوں سے امتیاز کے حامی نہیں حکومت دہری شہریت پر قانون سازی میں جلد بازی نہ کرے نواز شریف

بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطن ہیں،حق تلفی اورتفریق نہیں ہونی چاہیے


ایکسپریس July 09, 2012
بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطن ہیں،حق تلفی اورتفریق نہیں ہونی چاہیے،دہری شہریت کے حوالے سے مشاورت کررہے ہی۔ فوٹو ایکسپریس

ن لیگ کے صدراورسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی دہری شہریت کے معاملے پرجلدبازی کرنے کے بجائے قومی اتفاق رائے پیداکرے،اتحادی بتائیں کہ وہ حکومت کاساتھ دے کر کون سی خدمت کررہے ہیں؟بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطن ہیں۔

(ن)لیگ ان کے ساتھ کسی امتیاز کی قائل نہیں،دہری شہریت کے معاملے پرہم پارٹی میں مشاورت کررہے ہیں۔اتوارکوجرمنی کے شہر فرینفکرٹ میں مسلم لیگ(ن)یورپ کے کنونشن کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی چاہے پاکستان میں ہیں یا بیرون ملک ان سے کسی قسم کی حق تلفی اورتفریق نہیں ہونی چاہیے،نیٹوسپلائی کی بحالی پرافسوس ہے، حکومت امریکاکودوبارہ پاکستانی فوجیوںکوشہیدکرنے کی چھوٹ دے رہی ہے،

نیٹو سپلائی کی بحالی کامقصد یہ ہے کہ امریکاہمارے فوجیوں اورشہریوں کونشانہ بنائے، ڈرون حملے میں21افرادمارے گئے،ملکی خودمختاری کودائوپرلگایا جارہا ہے،پتہ نہیںکیوں ہمیں اپنے ملک کی خودمختاری عزیزنہیں اس پربہت افسوس ہے،مسلم لیگ(ن)عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے،کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں ساتھ دینے والے عوام کوکیاجواب دیںگے،کس موقف کے تحت حکومت کے اتحادیوں نے نئے وزیراعظم کوووٹ دیا؟ اتحادیوں کا ایجنڈا کرپشن،عدالتوںکی بے حرمتی،کراچی اوربلوچستان کے حالات کوٹھیک نہ کرناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں