بلوچستان میں 633 خالی بلدیاتی نشستوں میں سے 98 پر انتخابات کے لئے پولنگ

559 خالی نشستوں پر 168 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی 331 نشستوں پر کوئی امیدوار میدان میں نہیں۔


ویب ڈیسک January 19, 2014
پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں 633 خالی بلدیاتی نشستوں میں سے 98 پر انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کی 559 اور ضلع ہرنائی کی 74 خالی نشستوں میں سے 98 پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، صوبے کے 9 اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے لئے 122پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 18پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 90 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پولیس اور مقامی انتطامیہ کے علاوہ ایف سی کے اہلکار بھی تعینات ہیں جو پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے پر وہیں تعینات رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 559 نشستوں پر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے گئے تھے جبکہ ضلع ہرنائی کی تمام 74 نشستوں پر بھی ناگزیر وجوہات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ ضمنی انتخابات میں بھی 559خالی نشستوں پر 168 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی 331 نشستیں خالی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں