ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے والا گروہ گرفتار

گروہ کے 9 ارکان کو بنگلادیش جب کہ 2 کو بھارتی شہر بنگلور سے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک June 09, 2021
9 افراد کو بنگلادیش جب کہ دو کہ بھارتی شہر بنگلور سے حراست میں لیا گیا، فوٹو: فائل

LONDON: بنگلادیش میں ٹک ٹال ماڈل بنانے کا دھوکا دیکر نوجوان لڑکیوں کو بھارت اسمگل کرکے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین نے گزشتہ ماہ ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی ویڈیو کی تفتیش کے دوران ایک گروہ کا سراغ لگایا تھا جو لڑکیوں کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیج کر جسم فروشی کا دھندہ کراتا تھا۔

یہ گروہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کی خواہش مند 17 سے 22 سال کی لڑکیوں کو ماڈلنگ اور ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا لالچ دیکر بھارت اسمگل کیا کرتا تھا اور وہاں ان لڑکیوں سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کرایا جاتا تھا۔

ریپڈ ایکشن بٹالین کے نیم فوجی دستے نے منگل کو بتایا کہ گروہ کے مبینہ رافض الاسلام رڈائے کو گرفتار کیا ہے جو ٹِک ٹِک رِڈائے کے نام سے شہرت رکھتا ہے گروہ کے دیگر 10 ارکان بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں سے 9 کا تعلق بنگلادیش سے ہے جب کہ دو کو بھارتی شہر بنگلور سے گرفتار کیا گیا جس کے لیے انڈین پولیس کی مدد لی گئی تھی۔ زیر حراست ملزمان نے ایک ہزار لڑکیوں کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں