کراچی کنگز رعب ودبدبہ برقرار رکھنے کے لیے کوشاں
آج کمزور حریف ملتان سلطانزسے مقابلہ،زلمی اور قلندرز بھی آمنے سامنے
کراچی کنگزجمعرات کوکمزور حریف ملتان سلطانز پر رعب ودبدبہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جب کہ دفاعی چیمپئن فتوحات کا سفر جاری رکھنے کیلیے پْرعزم ہے۔
پی ایس ایل 6میں جمعرات کو2میچز کھیلے جائیں گے، پہلا معرکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوگا،عماد وسیم الیون نے 5میں سے 3میچز جیتے اور ابوظبی میں بھی فتوحات کا سفر جاری رکھنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔
ٹیم میں بابر اعظم، شرجیل خان،مارٹن گپٹل اور چیڈوک والٹن بیٹنگ کو استحکام دینے کیلیے موجود ہوں گے،تھشارا پریرا جیسا پْراعتماد آل راؤنڈر بھی دستیاب ہے،تجربہ کار محمد عامر کا ساتھ دینے کیلیے ان فارم ارشد اقبال اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھا ریکارڈ رکھنے والے وقاص مقصود موجود ہوں گے۔
کراچی میں میزبان کنگز نے ملتان سلطانز کو7وکٹ سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز نے 5میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا، کپتان محمد رضوان کی اپنی فارم تو اچھی مگر صہیب مقصود،شان مسعود، رلی روسو، شیمرون ہٹمائر اور رحمت اللہ گرباز کی جانب سے بھی اچھی سپورٹ کی ضرورت ہوگی، ٹیم کو سہیل تنویر جیسا تجربہ کار پیسر میسر ہے، اسپنرز عمران طاہر اور عثمان قادر بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔پشاور زلمی نے 5میں سے 3میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وہاب ریاض کو تجربہ کار اور نوجوان باصلاحیت کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی اور رومین پاول بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار ہوں گے،شعیب ملک فتح گر اننگز کھیلنے کے ساتھ اسپن بولنگ کا جادو بھی جگا سکتے ہیں۔
کراچی کے مرحلے میں کپتان وہاب ریاض نے اپنی فارم بحال کرلی تھی،عمید آصف بھی ساتھ دینے کیلیے میسر ہیں۔لاہور قلندرز کے فخرزمان، محمد حفیظ، کولم فرگوسن اور آل راؤنڈر جیمز فالکنر میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اسپنر راشد خان اور پیسرز شاہین آفریدی، حارث رؤف و دلبر حسین بھی تہلکہ مچا سکتے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ باہمی میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4وکٹ سے زیر کیا تھا۔