کراچی میں گھر کی قانونی تعمیر مشکل غیر قانونی تعمیر آسان بن گئی

ایس بی سی اے میں رہائشی نقشوں کی منظوری مشکل ترین کام بن گیا۔


Staff Reporter June 10, 2021
ایس بی سی اے میں رہائشی نقشوں کی منظوری مشکل ترین کام بن گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی میں قانونی طور پر اپنا گھربنانا نا ممکن ہوکر رہ گیا جب کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نظام درہم بر ہم ہو گیا۔

کراچی میں قانونی تعمیرات دن بدن مشکل سے مشکل ترین ہو تی جا رہی ہیں، شہریوں کی جانب سے 80گز،120گز،400گزاور 600گز کے رہا ئشی مکانوں کی تعمیر کے لیے ایس بی سی اے میں تمام قو اعد وضوبط مکمل کرکے نقشے کی منظوری کیلیے کاغذات جمع کراتے ہیں اورپھر تمام تقاضے پورے کرنے کے رہائشی مکان کی قانونی طور پر نقشے کی منظوری دی جاتی لیکن سب عمل پورا ہونے کے باوجود ڈی جی ایس بی اے شمس الدین سومرو ایک ایک پلاٹ یا گھر کے کاغذات دیکھتے ہیں جبکہ وہ انجینئر بھی نہیں ہیں ڈی جی کے عہدے پر فا ئض ہو نے کے لیے انجینئر ہونا ضروری ہے۔


ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کی درخواستیں زیرالتواجن کے تمام قانونی تقاضے پو رے کیے جا چکے ہیں لیکن ڈی جی شمس الدین سومرو ایک ساد ہ کاغذ پرپلا ٹ نمبر ما نگتے ہیں اس سادہ کاغذ پر وہ نشان لگا تے ہیں پھر اس کی منظوری دی جا تی ہے جبکہ قانونی طو ر پر رہا ئشی چھوٹے پلاٹس کی منظور ی پہلے ڈائر یکٹر کی سطح پر ہو جا تی تھی لیکن ڈی جی نے یہ اختیار غیر قانونی طور پر ہاتھ میں لے لیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ اسی غیر قانونی اقدام پر حیدر آباد کی عدالت عالیہ کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قانونی کام مشکل سے مشکل ترہو تا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی کام آسان سے آسان ہو تا جا رہا ہے ،شہرمیں غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جار ی ہیں، شہری قانونی تقاضے سرکا ری فیس دینے کے باوجود چھوٹے رہائشی مکانات کے نقشے منظور کرانے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

شہریوں نے ایکپسریس اخبار سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کئی مہینے گزر گئے لیکن نقشہ منظورنہیں کیا جا رہا ہے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا چکے ہیں، ہم روز در در کی ٹھوکریں کھا ر ہے ہیں، تجارتی مقاصد کے لیے نہیں اپنی رہا ئش کے لیے مکان قانونی طور پر تعمیر کرانا چا ہتے ہیں۔

سرکا ری کالج کے سابق پرنسپل نے اپنا نام ظا ہرنہ کر نے کی شرط پر بتا یا کہ میری زندگی تعلیم دینے میں گزر گئی میں ایک سینئر سیٹزن ہو، ڈی جی نے نیری تذلیل کی کہ میرارہا ئشی پلاٹ ہے جو میری بیگم کے نام ہے ڈی جی کہتے ہیں کہ یہ آپ کی اہلیہ نہیں لگتی میری بے عزتی کی گئی،انھو ں نے کہا کہ میری سند ھ حکومت سے اپیل ہے کہ شہریوں کو قانونی کام کے لیے اتنا رسوا نہ ہو نے دیں اپنا کردار ادا کریں۔

اس حوالے سے کئی بارڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو سے موقف حاصل کر نے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے بات کر نے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |