جرائم پر قابو نہ پانے والا ایک اور تھانیدار عہدے سے فارغ
ایس ایس پی سینٹرل نے جرائم کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او سرسید ٹاؤن شمشاد حسین چاچڑکو عہدے سے ہٹا دیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے 4 تھانوں کے ہیڈ محررز کو معطل کر دیا جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے جرائم کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او سرسید ٹاؤن کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 4 تھانوں کے ہیڈ محررز کو معطل کر دیا ، ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ہیڈ محرر سمن آباد ہیڈ کانسٹیبل سید ریحان احمد ، ہیڈ محرر ناظم آباد ہیڈ کانسٹیبل سائر بہزاد ، ہیڈ محرر ماڈل تھانہ لیاقت آباد ہیڈ کانسٹیبل عبدالوحید اور ہیڈ محرر سپر مارکیٹ ہیڈ کانسٹیبل منصور حسین صدیقی شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل کیے جانے والے ہیڈ محررز ڈی آئی جی آفس میں منعقدہ میٹنگ میں تاخیر سے پہنچے تھے تاہم بعدازاں چاروں ہیڈ محررز کی معطلی کے احکامات منسوخ کر کے انھیں عہدے سے ہٹا کر پولیس ہیڈ کوارٹرز ویسٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی سینٹرل ملک غلام مرتضیٰ تبسم نے ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شمشاد حسین چاچڑ کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ تھانے کا عارضی چارج سب انسپکٹر خالد محمود کو سونپ دیا گیا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانیدار کی معطلی کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی پر کی گئی ہے۔