لاہورمیں گھریلوملازمہ کوتشدد کا نشانہ بنانے والا پروفیسر3 روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

ایم اے او کالج کے پروفیسر سلمان رفیق کوکینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

لڑکی کی حالت تشویشناک ہے، اس کے کانوں، ہاتھوں اور جسم کے دیگرحصوں پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر ایک ماہ تک تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایم اے او کالج کے پروفیسر سلمان رفیق کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنانے والے ایم اے او کالج کے پروفیسر سلمان رفیق کوکینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں پر جوڈیشل مجسٹریٹ ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کے لڑکی کی حالت تشویشناک ہے، اس کے کانوں، ہاتھوں اور جسم کے دیگرحصوں پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں، متاثرہ لڑکی لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے تاہم ابھی تک لڑکی کے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ گھریلو کو مبینہ طور پر ایک ماہ تک تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایم اے او کالج کے پروفیسر سلمان رفیق کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹرز نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story