94 فیصد شہریGDP سمیت معاشی اصلاحات سے ناواقف

91 تا 98 فیصد عوام چھ عام اصطلاحات کو جانتے ہی نہیں ہیں،سروے میں انکشاف

91تا98 فیصد عوام چھ عام اصطلاحات کو جانتے ہی نہیں ہیں،سروے میں انکشاف۔ فوٹو: فائل

عوامی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہردس میں سے نو پاکستانی معاشی اشاروں(کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ،جی ڈی پی) سے نا واقف ہیں جن کا موجودہ مالی سال میں بہت معیشت کی بحالی میں بڑا اہم کردار رہا ہے۔

حالیہ کئی سروے میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ عوام کو سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں تشویش رہی ہے۔ سروے کے دوران عوام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عام طور پر استعمال ہونے والے چھ معاشی اشاروں (کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، جی ڈی پی، مالیاتی خسارہ، فی کس آمدنی، اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ ذخائر) کے بارے میں واقفیت رکھتے ہیں تو 91 فیصد تا 98فیصدافراد ان اصطلاحات سے ناواقف نکلے،94 فیصدنے جی ڈی پی سے ناواقفیت کا اظہار کیا،جس کے بارے میں حکومت نے موجودہ مالی سال میں 3 اعشاریہ 94 فیصدہونے کا اندازہ لگا یا ہے۔


کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جس کے بارے میں وزیراعظم اپنی ہرتقریر میں اشارہ کرتے رہتے ہیں،اس سے 91 فیصد لوگ ناواقف ہیں، فی کس آمدنی کی اصطلاح سے 97 فیصد انجان نکلے،ان کیلئے یہ ایک ایلین تھی۔

وزراء جس کے بوسٹ ہونے کے بارے میں عندیہ دیتے ہیں اسٹاک ایکسچینج کی اصطلاح کے بارے میں 97 فیصدکا کہنا تھا کہ وہ اس کو نہیں جانتے ہیں ، معاشی اشارے جو معیشت کی حالت کے بارے میں عوام کو آگاہی دیتے ہیں اور ان کی اقتصادی ترقی کا جواز ہیں گزشتہ تین سال سے بدحالی کا شکارہیں ۔
Load Next Story