طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں 69 افراد جاں بحق ہوئے چیرمین این ڈی ایم اے

بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں مواصلاتی نطام کو نقصان پہنچا اور ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا


ویب ڈیسک September 09, 2012
موسلا دھار بارشوں سے ملک کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں 6 ہزار968 گھر تباہ ہو گئے. فوٹو: اے ایف پی

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیرمین نے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں 69 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے 69 افراد ہلاک اور 62 ذخمی ہوئے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں آج برساتی سیلاب کا خطرہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تربیلااور منگلاڈیم بارشوں کے باعث مکمل طور پربھرچکے ہیں، موجودہ بارشوں سے چاول اور کپاس کی فصلوں پراچھااثرپڑےگا۔

موسلا دھار بارشوں سے آذاد کشمیر میں 31 اور خیبر پختونخوا میں 23 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ ملک کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں 6 ہزار968 گھر تباہ ہو گئے۔

بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا اور ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ منگل سے مون سون بارشوں میں کمی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |