رواں سال بیشتر معاشی اہداف حاصل اقتصادی سروے آج جاری ہوگا

وفاقی حکومت نے جی ڈی پی گروتھ سمیت رواں مالی سال 2020-21کیلیے مقرر کردہ بیشتر اقتصادی اہداف نہ صرف حاصل کرلئے۔

وفاقی حکومت نے جی ڈی پی گروتھ سمیت رواں مالی سال 2020-21کیلیے مقرر کردہ بیشتر اقتصادی اہداف نہ صرف حاصل کرلئے۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین آج پریس کانفرنس میں رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی پر مشتمل اقتصادی سروے جاری کریں گے۔

وفاقی حکومت نے جی ڈی پی گروتھ سمیت رواں مالی سال 2020-21کیلیے مقرر کردہ بیشتر اقتصادی اہداف نہ صرف حاصل کرلئے بلکہ بعض شعبوں میں گروتھ ہدف سے زائد رہی۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح3.92 فیصد، زرعی شعبے کی گروتھ 2.76 فیصد جبکہ صنعتی ترقی کی شرح 3.5فیصد رہی۔


ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو3.92 فیصد، لائیو اسٹاک کے شعبے میں گروتھ3.06 فیصد رہی۔ بجلی کی پیداوار اور گیس کی تقسیم کیلئے 1.4 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

اقتصادی سروے کے اہم خدو خال کے مطابق رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف2.1فیصد رکھا گیا تھا۔

 
Load Next Story