اسلام آباد راشی اور بددیانت پولیس اہلکاروں کی سزا سیکیورٹی فرائض پر تعیناتی

رشوت لینے کی شکایات پر مختلف تھانوں سے 110اہلکاروں کا تبادلہ سیکیورٹی ڈویژن میں کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک January 19, 2014
سیکیورٹی ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی بحالی، مظاہروں پر کنٹرول اور اہم شخصیات کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی اعلٰی پولیس انتظامیہ نے رشوت خور اور بددیانت اہلکاروں کو سزا کے طور پر تھانوں سے ہٹا کر سیکیورٹی فرائض کے انجام دہی پر تعینات کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس میں رشوت خوری اور بددیانت اہلکاروں کو سزا دینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کے تحت ایسے پولیس اہلکار جن کے خلاف رشوت ستانی اور فرائض سے غفلت برتنے کی شکایات موصول ہوئی ہوں انھیں تھانوں سے ہٹا کر ان مقامات پر تعینات کیا جارہا ہے جہاں رشوت کے مواقع نہ ہوں اور انھیں اپنے فرائض بھی تندہی سے انجام دینا پڑیں، اس سلسلے میں اسلام آباد کے مختلف تھانوں پر تعینات 110اہلکاروں کا تبادلہ سیکیورٹی ڈویژن میں کردیا گیا ہےجن میں انسپکٹر اور سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی بحالی، مظاہروں پر کنٹرول اور اہم شخصیات کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں