قومی خزانے پرڈاکہ ڈالنے والے عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا بلاول

عمران خان حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کوایک ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچایا، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 10, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکارکرتی ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکارکرتی ہے۔ عران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کوایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دوارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اورشرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کرپیسے واپس کردئیے، عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان انوسٹمنٹ بونڈ کے 700 ارب روپے اور دو ارب ڈالر پر 300 ارب روپے اورمجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی اس میگا کرپشن پر پارلیمانی انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی اس میگا کرپشن اسکینڈل کے ایک ایک روپے کا عمران خان سے حساب لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں