نیوزی لینڈ نے بھارت کو5 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں 24 رنز سے شکست دیدی

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 123 اور کپتان دھونی 40 رنز اکور کئے۔


ویب ڈیسک January 19, 2014
نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو؛ گیٹی امیچ

نیوزی لینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔


نیوزی لینڈ کے میکلین پارک نیپیئر میں کھلیے گئے میچ میں بلیک کیپس کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 رنز اسکور کئے، کپتان دھونی 40 اور شیکر دھون نے 32 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل میکلنگھن نے 4، کورے اینڈرسن نے 2 جبکہ ٹیم ساوتھی اور کین ولیم سن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


قبل ازیں ٹاس جیت بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا سکی جس میں کین ولیم سن کے 71، روز ٹیلر کے 55 اور کورے اینڈرسن کے جارحانہ 68 رنز شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4 جبکہ بھونیشور کمار، ایشانت شرما اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں