پشاورایئرپورٹ پر کتوں کی مدد سے 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد 24 مسافروں کی ٹیسٹ نتائج مثبت آئے، ایئرپورٹ ذرائع


عمر فاروق June 10, 2021
کورونا وائرس کی شناخت کرنے والے تربیت یافتہ کتوں کو گزشتہ ماہ باچا خان ہوائی اڈے پر تعینات کیا گیا تھا۔(فوٹو:فائل)

لاہور: باچا خان ائیر پورٹ پر ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے 24 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ پرواز نمبر پی کے 218 آج 128 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی تھی جہاں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کی شناخت کی گئی۔

ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کا ایئر پورٹ پر ہی ریپڈ سواب ٹیسٹ کر کے سواب کوتربیت یافتہ کتوں کو سنگھایا جنہوں نے 24مسافروں کے نمونوں میں کووڈ-19 مثبت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھئیے : کتے سونگھ کرکورونا وائرس کی تشخیص کرسکتے ہیں، تحقیق

کورونا وائرس کی سونگھ کر شناخت کرنے والے تربیت یافتہ اسنیفر کتوں کو گزشتہ ماہ ہی پشاور کے باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں فوراً کورونامثبت کا پتا لگایا جاسکے۔ اس طریقہ کار میں مسافروں کے سواب نمونے لے کر انہیں کتوں کو سنگھایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا مثبت والے 24 مسافروں قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا تاہم انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے ان مسافروں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی ماہرین نے گزشتہ ماہ ہی ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا تھا کہ کتوں میں کووڈ-19 انفیکشنز کو سونگھنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |