جعلی ادویات سے مریضوں کی ہلاکت 3 ڈاکٹرز کی درخواست بریت مسترد

ڈاکٹر ادویات چیک کرلیتے تو مریضوں کی اموات نہ ہوتیں، چیرمین ڈرگ کورٹ


ویب ڈیسک June 10, 2021
ڈاکٹر ادویات چیک کرلیتے تو مریضوں کی اموات نہ ہوتیں، چیرمین ڈرگ کورٹ

عدالت نے پی آئی سی میں جعلی ادویات سے مریضوں کی ہلاکت کے کیس میں 3 ڈاکٹرز کی درخواست بریت خارج کردی۔

ڈرگ کورٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات سے 213 اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 ڈاکٹرز ناصر محمود، امیر علی اور ڈاکٹر وارث کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

چیرمین ڈرگ کورٹ نے بریت کی درخواست خارج کرکے تینوں ڈاکٹرز کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 23 جون کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جعلی دوا بنانے والی دوا ساز کمپنی افروز کیمیکل کے مالکان عبداللہ افروز اور دانش افروز کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ادویات چیک کرلیتے تو مریضوں کی اموات نہ ہوتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں