سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا

وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔


ویب ڈیسک June 10, 2021
وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔

BEIJING: سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ میں بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت کے پالیسی امور میں عدالت مداخلت نہیں کرتی، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پُراسرار موت

وکیل درخواست گزار سید قلب حسن نے کہا کہ عدالت وفاق کو ہدایات جاری کرے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، ان کا ایک بندہ غائب ہو تو اتنا واویلا کرتے ہیں ہمارے 11 شہری قتل ہو گئے، بھارت سے لوگ بیساکھی میلوں پر پاکستان آتے ہیں، حالات ایسے ہی رہے تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھے گی، دفتر خارجہ اس معاملے پر محض معمول کی کارروائی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اہل خانہ کے قتل کیخلاف شرمتی مکھنی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں