کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر پی آئی اے کے کرائے میں رعایت

پی آئی اے کا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ


Staff Reporter June 10, 2021
پی آئی اے کا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ

اندرون ملک جانے والی پروازوں پر کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ دکھا کر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافر 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ پی آئی اے نے اندرون ملک جانیوالی پروازوں پر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر کرایے کی مد میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ خصوصی رعایت کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے پر دی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ رعایت کا آغاز آج بروز جمعرات 10 جون سے نافذ العمل ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں