ڈی ایچ اے کو بیواؤں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا گیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا


ویب ڈیسک June 10, 2021
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ہائی کورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہے؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دو بیواؤں نے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں