بنوں حملہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا

نوازشریف نے 21 جنوری کوہونےوالےورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈجاناتھا، وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک January 19, 2014
دہشت گردی کے خلاف قوم اورمسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے بنوں میں دہشت گردوں کےحملےاورایف سی جوانوں کی شہادت کے بعد سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے 21 جنوری کوہونےوالےورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈجاناتھا لیکن ملک میں دہشت گردی کی لہر پھیلنے اورآج کےحملے کے باعث وزیراعظم نےیہ دورہ منسوخ کیا۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم انتہاپسندی اور دہشت گردی کےخلاف متحدہے، دہشت گردی کے خلاف قوم اورمسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


واضح رہے کہ آج صبح بنو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ایک حملے میں 20 اہلکار جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں