
اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سال 21-2020 میں مویشیوں کی تعداد میں سال 20-2019 کی نسبت 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
اکنامک سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ، بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی۔
ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہو گئی تاہم ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں سال 2020_21 میں کوئی اضافہ نہ ہوا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔