میرا نے کرائے دار پر قبضے کا الزام لگا کرسی سی پی او کو درخواست دیدی
دوسرے فریق شاہد محمودکا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ مجھ سے فراڈ کر رہی ہیں جس کی ایف آئی آر کٹوا رہا ہوں
اداکارہ میرا نے جائیداد پر قبضہ ہونے کے خلاف سی سی پی او لاہور غلام محمود کو درخواست دے دی ہے۔ اس بابت میرا کا کہنا ہے کہ گلبرگ میں واقع میری پراپرٹی پر کرائے داروں نے قبضہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے پراپرٹی پر قبضہ کرنے پر شہری کے خلاف سی سی پی او لاہور کو درخواست دے دی، درخواست میں اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ گلبرگ میں واقع میرے گھر پر کرائے دار نے قبضہ کر لیا ہے۔
اداکارہ میر ا کے مطابق میری والدہ سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر ڈیفنس کا مکان بھی ہتھیا لیا گیا۔ جس کے لیے تھانے میں درخواست دی، لیکن پولیس ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ دوسرے فریق شاہد محمودکا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ مجھ سے فراڈ کر رہی ہیں جس کی ایف آئی آر کٹوا رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی اولاہور نے اس واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔