سلمان خان کا جلد ہی دوبڑے پراجیکٹ کے اعلان کا فیصلہ

سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کے فلاپ ہونے کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے

فلم ’ٹائیگر3‘ کو ریلیزسے قبل ہی پہنچنے والے 9 کروڑ کے نقصان کی خبروں نے بھی سلمان خان کا پیچھا نہ چھوڑا۔

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جلد ہی دوبڑے پراجیکٹ کے اعلان کریں گے۔

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی فلم 'رادھے' کے فلاپ ہونے کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، نہ صرف یہ بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم 'ٹائیگر3' کوریلیزسے قبل ہی پہنچنے والے 9 کروڑکے نقصان کی خبروں نے بھی سلمان خان کا پیچھا نہ چھوڑا۔


اب دبنگ خان سے متعلق اچھی خبریہ ہے کہ وہ اگلے ماہ بڑے بجٹ کے دوبڑے پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

بھارت میں کورونا وبا کے باعث لگنے والے کرفیوسے قبل اداکارنے فیصلہ کرلیا تھا کہ تامل فلم 'ماسٹر' کے ہندی ری میک میں جلوہ گرہوں گے تاہم کورونا کے باعث صورتحال یکسرتبدیل ہوگئی تھی، اب ایک بارپھراس متعلق خبریں گرم ہیں جب کہ دوسری فلم سے متعلق بھی سلمان خان جلد ہی اعلان کریں گے جو ایک تھرلرمووی ہوگی۔
Load Next Story