خاران میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ایک جوان شہید

مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 11, 2021
مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر . فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا جس کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں