حکومت نے قانون سازی کے قواعد توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے شہبازشریف

قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی، شہبازشریف


ویب ڈیسک June 11, 2021
گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، شہبازشریف. فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔



اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |