میرا کی جائیداد پر قبضے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج

مقدمے میں چوری اور قبضے سمیت دیگر دفعات شامل

مقدمے میں چوری اور قبضے سمیت دیگر دفعات شامل

پولیس نے فلم اسٹار میرا کی والدہ کے پلازا پر قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان میاں شاہد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


پولیس کے مطابق ملزمان نے پلازے کو کرائے پر لیا تھا بعد ازاں جعلی کاغذات بنائے اور خالی کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے اداکارہ میرا کے بھائی حسن عباس کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس میں چوری اور قبضے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا نے کرائے دار پر قبضے کا الزام لگا کرسی سی پی او کو درخواست دیدی

دوسری جانب ملزم میاں شاہد محمود نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ پر کمرشل پراپرٹی خریدی، جس میں سے 9 کروڑ روپے ادا کرنے اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد رجسٹری کا مطالبہ کیا، اور اب پراپرٹی کا اسٹے لیا ہوا ہے، میرے پاس تمام ادائیگیوں اور پراپرٹی کے کاغذات موجود ہیں، آج میرا کی والدہ شفقت زہرہ اپنے غنڈوں کے ہمراہ پراپرٹی میں گھس آئی اور دوبارہ قبضہ کی کوشش کی جہاں میرا دفتر قائم ہے، وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل ہے، اس حوالے سے کیسز عدالتوں میں انڈر ٹرائل ہیں۔
Load Next Story