بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے بلاول

عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت بھگت رہے ہیں، چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک June 11, 2021
غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا مسئلے کا حل نہیں ہے، بلاول بھٹو۔ فوٹو:فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخواہ میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے، ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |