ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ

جہانگیر ترین سے ہم خیال گروپ میں شامل ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور وزراء کی ملاقات

ترین گروپ نے پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرامد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔ فوٹو:فائل

جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ان کے ہم خیال گروپ میں شامل ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور وزراء نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ، زوار وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا اور سردار خرم لغاری شریک ہوئے۔

ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی، جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اور پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرامد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا۔
Load Next Story