دلیپ کمار سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

دلیپ کمار کو اتوار کے روز سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 11, 2021
دلیپ کمار کو اتوار کے روز سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا

لیجنڈری بھارتی اداکار دلیپ کمار کو سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی صبح ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن فراہم کی گئی تھی اور معمولی سی سرجری کے لیے چند ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1402547177004564481

دلیپ کمار کی ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں میں سے پانی نکالنے کے لیے بدھ کے روز سرجری کی جس کے بعد انہیں مزید ایک دن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھنے کے بعد آج اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1403235451809320963

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کی محبت اور دعاوؤں کے نتیجے میں دلیپ کمار کو گھر منتقل کیا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں