ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل رک گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 17 پیسے گھٹ کر 155.74 روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter June 11, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 17 پیسے گھٹ کر 155.74 روپے پر بند ہوئی ۔ فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل رک گیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل رک گیا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 17 پیسے گھٹ کر 155.74 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں