پریانکا کے بعد سوناکشی سنہا بھی باکسنگ گلوز پہنچیں گی

26سالہ اداکارہ ’’ہالی ڈے‘‘ میں باکسنگ کی شوقین کالج کی طالبہ کا کردارکررہی ہیں،اکشے کمار فوجی کے روپ میں جلوہ گرہوںگے

باکسر کا کردار مختصرمگر میرے لیے بہت دلچسپ ہے،سوناکشی۔ فوٹو: فائل

ABBOTABAD:
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جوگزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ''بلٹ راجہ'' کے کچھ مناظر میں مخالفین کو ککس مارتی اور سروں پر بوتلیں توڑتی نظر آئیں تھی اب ایک مرتبہ پھر شائقین کو سینما اسکرین پر بھر پور ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

اطلاعات کے مطابق 26سالہ سوناکشی سنہا اس مرتبہ اپنی نئی فلم ''ہالی ڈے'' میں باکسنگ رنگ میںا پنے رنگ جمائیں گی ۔ اس فلم میں وہ کالج کی طالبہ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی کہانی کے مطابق فلم میں وہ اسپورٹس سے محبت کرنیوالی ایک لڑکی کا کردار اداکررہی ہیں جس میں انھیں باکنسگ گلوز پہن کررنگ میں اترنا اور اپنے مکے کا اثر دکھانا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا جو خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں ان کا کردار ادا کررہی ہیںنے کسی حد تک باکسنگ کی تربیت بھی حاصل کی ہے جب کہ سوناکشی سنہا نے اس سلسلہ میں ابھی تک کسی قسم کی تربیت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سوناکشی کابطور باکسر کردار صرف ایک مذاق کی حد تک ہوگا اور اس کے لیے اسے شوٹنگ سے پہلے ہی تھوڑی بہت پریکٹس کروائی جائے گی تاکہ یہ اپنے اس رول کو بخوبی ادا کرسکے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویپل شاہ اور ٹوینکل کھنہ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم میں ہدایات اے آر مرگادوس (A.R. Murugadoss) دے رہے ہیں جب کہ اس کی کہانی کو بھی انھوں نے خود ہی تحریر کیا ہے۔ فلم میں اکشے کمار ایک ایسے فوجی کا کردار اداکررہے ہیں جو چھٹیوں پر اپنے شہر واپس آتا ہے اور ایک ڈرامائی مقابلے میں گھر جاتا ہے۔ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم میں کالج کی ایک لڑکی جو اسپورٹس خصوصاً باکسنگ میں دلچسپی رکھتی کا کردار کررہی ہوں گو یہ بہت مختصر ہوگا مگر میں اس ایکشن سین میں اپنا حصہ بہتر طور سے ڈال رہی ہوں اور میرے لیے یہ بھی بہت ہے۔ویپل شاہ اور ٹوینکل کھنہ کی اس مشترکہ پروڈکشن کا پرومو جاری ہونے میں ابھی کچھ وقت ہے تاہم سوناکشی سنہا کے مداحوں کو انھیں ایکشن میں دیکھنے کے لیے مئی کا انتظار کرنا ہوگا۔ ادھر سوناکشی سنہا کی فلم ایکشن جیکسن کی شوٹنگز بھی ان دنوں تیزی کے ساتھ جاری ہیں ۔ گوردھن تونانی کی پروڈکشن اور بابا آرٹس لمیٹڈ پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات پربھو دیوا دے رہے ہیں۔




اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کے ساتھ ساتھ یامی گوتم ، مانسوی مامگئی ، کونال رائے کپور اور سونوسود بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کی کچھ عکسبندی تھائی لینڈ میں بھی کی جارہی ہے جس کے لیے جلد ہی سوناکشی سنہا ایک مرتبہ پھر وہاں جائیں گی ۔ ہمیش رشمیہ کے میوزک سے سجی یہ فلم 11اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔ دوسری طرف سوناکشی سنہا فلمساز بونی کپور جو سائوتھ کی ہٹ فلم ''اوکاڈو'' کا ''تیور'' کے نام سے ہندی ریمیک بنارہے ہیں میں ان کے بیٹے ارجن کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی۔فلم کی کہانی کے مطابق ارجن کپور آگرہ کے رہائشی کبڈی کے چیمپئین کا کردار ادا کررہے ہیں جسے فلم کی ہیروئن سوناکشی سے محبت ہوجاتی ہے ۔ اپنی اس فلم کے متعلق سوناکشی کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ اپنی نئی فلم میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ ہیروئن کا رول کروں جس کے ساتھ میں پہلے کبھی سینما اسکرین پر نظر نہیں آئی ہوں ، ''تیور'' سے میری یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے ۔ میں اس فلم سے اپنے لیے آگے بڑھنے کی مزید راہیں دیکھ رہی ہوں ۔

تیور کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور میں اس کی شوٹنگز شروع ہونے کا بیتابی سے انتظار کررہی ہوں۔ارجن کپور کے ساتھ میری جوڑی شائقین کو پسند آئے گی ۔واضح رہے کہ 2جون 1987کو بالی وڈ اسٹار شتروگھن سنہا کے گھر پیدا ہونے والی25سالہ اداکارہ نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ۔بالی وڈ میں پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ ''دبنگ ''تھی جو 2010میں ریلیز کی گئی۔ 2012میں سوناکشی کی تین فلمیں ''راوڈی راٹھور''اور'' جوکر''جن میں سوناکشی کے مد مقابل اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھایاتھا جب کہ ایک فلم دبنگ ٹو جس میں سوناکشی سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں تھی سینما گھر کی زینت بنائی گئیں گزشتہ برس اداکارہ کی چار فلمیں ''لٹیرا'' ، ونس آپان اے ٹام این ممبئی دوبارہ '' ، ''بلٹ راجہ'' اور آر۔ راجکمار'' ریلیز ہوئیں۔
Load Next Story