آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اورجرمانے کی تلوارلٹکنے لگی

شکیب الحسن نے میچ میں اپیل رد کرنے پر امپائر کے سامنے لگی وکٹوں کو ٹھوکرمار کر ناراضگی کا اظہار کیا تھا


Sports Reporter June 12, 2021
میچ کے اختتام پرانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی

بنگلہ دیش کے معروف آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اور جرمانے کی تلوارلٹکنے لگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئرلیگ میں محمڈین اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابہانی لمیٹیڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کرنے پرامپائرکے سامنے لگی، وکٹوں کو ٹھوکرمار کراپنے ناراضگی کا اظہا رکیا۔ اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری بارایسی حرکت کی اورامپائرکے ناٹ آوٹ دینے پر کورپوائنٹ سے بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹ زمین سے اکھاڑ کرپٹخ دیں تھیں۔

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹربھی ہیں، سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا۔ میچ کے اختتام پرانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ لیگ انتطامیہ نے میچ ریفری رپورٹ پر شکیب الحسن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں