اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید 6 زخمی

اسرائیل فوج نےنئی غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنےکےخلاف احتجاج کرنےوالے مظاہرین پر فائرنگ کی، فلسطینی نیوزایجنسی


ویب ڈیسک June 12, 2021
اسرائیل فوج نےنئی غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنےکےخلاف احتجاج کرنےوالوپر فائرنگ کی، نیوزایجنسی۔ فوٹو : فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا محمد سید ہمائل شہید جب کہ مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی غیر قانونی یہودی آبادیاں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے بھیس بدل کر فلسطینی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔