ٹک ٹاک کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق ویبینار کا انعقاد

ویبینار کو ایکسپریس ٹریبیون کے فیس بک پر بروز پیر 14 جون دوپہر ڈھائی بجے براہ راست دیکھ سکتے ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2021
ویبینار میں پینل کے شرکا ٹک ٹاک کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون

ٹک ٹاک کی جانب سے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے پیر کے روز ایک ویبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ویبینار میں ٹک ٹاک ایڈوائزری کونسل کی ممبر جہاں آرا اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹاک ٹاک کونٹینٹ کریئیٹر جنید اکرم شرکت کریں گے، ٹک ٹاک کے ہیڈ آف سیفٹی اینڈ ٹرسٹ جامن تان Jamin Tan اس ویبی نار کے مہمان خصوصی ہوں گے، ماہرین پر مشتمل یہ پینل ڈیجیٹل سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ کونٹینٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پینل کے شرکا ٹک ٹاک کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے، جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے کونٹینٹ کو محفوظ بناسکتے ہیں جب کہ مہمان خصوصی جامن تان (Jamin Tan) ٹک ٹاک اور =باقی انڈسٹری کو کونٹینٹ سیفٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں گے۔

اس ویبینار کو ایکسپریس ٹریبیون کے فیس بک پر بروز پیر 14 جون دوپہر ڈھائی بجے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔