نیا ٹیلنٹ ہی فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال سکتا ہے زونیرا

فلمسازی عروج پرہے،انڈسٹری کی کامیابی کے لیے ہمیں نئے آئیڈیاز پر فلمیں بنانا ہوں گی


Cultural Reporter January 20, 2014
فلمسازی عروج پرہے،انڈسٹری کی کامیابی کے لیے ہمیں نئے آئیڈیاز پر فلمیں بنانا ہونگی۔ فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ زونیرا نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال سکتا ہے، فلم بین بھی نئے موضوعات کے ساتھ نئے چہروں کو پردہ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دور حاضر میں فلم میکنگ عروج پر پہنچ چکی ہے جس میں آئے روز نت نئے آئیڈیاز پر فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔ ان آئیڈیاز اور جدید فلمی تکینک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو کامیابی کے ٹریک پر لانے کے لیے ہمیں بھی اسی طرح کی فلمیں بنانا ہونگی۔

 photo 5_zps3816320d.jpg

سال 2013ء میں فلم میکنگ میں قدم رکھنے والے نئے لوگوں کے کام کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی اب دور نہیں۔ زونیرا نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشل میں ماڈلنگ کر رہی ہوں ۔ ایکٹنگ اور ماڈلنگ کے ساتھ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہوں کیونکہ میں ورسٹائل اداکارہ کے طور پر شناخت بنانے کی خواہاں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں