آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ

آرمی چیف نے کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی

آرمی چیف کو پیرامیٹرزاورمشق کے طریق کار کے بارے میں بتایا گیا، آئی ایس پی آر

REUTERS:
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔


آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو پیرامیٹرزاورمشق کے طریق کارکے بارے میں بتایا گیا۔ آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے گفتگو کی اورسخت محنت، بلند حوصلے اورفوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔ آرمی چیف نے اس مشق کے انعقاد پراطمینان کا اظہاربھی کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔
Load Next Story